Brailvi Books

نصاب النحو
-2 - 268
جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:''کچھ لوگ وہ ہیں جنہوں نے قرآن کریم کی خدمت کی کہ اس کی تفاسیر لکھیں،اور کچھ لوگ وہ ہیں جنہوں نے احادیث کی خدمت کی کہ ان کو روایت کر کے دوسروں تک پہنچایااور ان کی شروحات لکھیں اور کچھ لوگ وہ ہیں جنہوں نے فقہ کی خدمت کی، یہ سب کے سب فائز المرام ہوئے، اور میں علم نحو میں مشغول ہو کر (زید وعمرو)کرتا رہا۔میرا آخرت میں کیا حال ہوگا؟''حضرت ابوبکرابن مجاہد مقری علیہ رحمۃ اللہ الغنی فرماتے ہیں کہ میں اسی رات اپنے گھر آیا تو خواب میں سید عالم نور مجسم شاہ بنی آدم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوا آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ ''جاؤاور ابو العباس سے ہمارا سلام کہنا اور ان سے کہنا
''انت صاحب العلم المستطیل''
یعنی تم وسیع علم والے ہو''کہ قرآن وحدیث کا فہم علم نحو پر موقوف ہے۔

    الحمد للہ علی احسانہ تبلیغ قرآن وسنت کی عالم گیر غیر سیاسی تحریک ''دعوت اسلامی''کی مجلس''المدینۃ العلمیۃ'' کے ''شعبہ درسی کتب ''نے ''نصاب الصرف''کے بعد اب علم نحوکے انتہائی اہم قواعدپر مشتمل کتاب بنام ''نصاب النحو''پیش کرنے کی سعی کی ہے جو جامعۃ المدینہ کے نصاب میں بھی داخل ہے۔اس پر مندرجہ ذیل نکات کے تحت کام کرنے کی کوشش کی گئی ہے:

    ٭۔۔۔۔۔۔کتاب ھذا کوحتی المقدور سہل انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    ٭۔۔۔۔۔۔کتاب کی افادیت کو بڑھانے کے لیے اسباق کے آخر میں مشقوں کا بھی اندراج کیا گیا ہے۔ 

    ٭۔۔۔۔۔۔مختلف اسباق میں جدید عربی الفاظ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء کا جدید
Flag Counter