Brailvi Books

نصاب النحو
-1 - 268
الفاظ سیکھنے کی طرف میلان ہو۔

    ٭۔۔۔۔۔۔ بعض مقامات پراسباق کی مناسبت سے مفید حواشی کا بھی اضافہ کیا گیاہے۔

    ٭۔۔۔۔۔۔اس کتاب میں طلبہ کے علمی ذوق کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم معلومات پر مشتمل جگہ بہ جگہ درسی پھول خوشبوئیں لٹارہے ہیں جن کی افادیت کا اندازہ ان کے مطالعے کے بعد ہی کیا جاسکتاہے۔

    ٭۔۔۔۔۔۔ کتاب کے آخر میں طلباء کے علمی ذوق میں مزید اضافے کیلئے علم نحو کے ابتدائی قواعد و امثلہ پر مشتمل ایک مختصر ونہایت ہی مفید منظوم رسالہ بھی شامل کیا گیا ہے ،طلباء کرام اسے زبانی یاد کریں تاکہ کم ازکم وقت میں کثیر قواعد کو یاد کیا جا سکے۔ امید ہے کہ اس کتاب کے ذریعے طلبہ با آسانی علم نحو کے قواعد سیکھ کر ان کا اجراء کر سکیں گے ۔

    آخر میں اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اس کتاب کی تمارین سے صرف نظر نہ کریں بلکہ طلباء سے حل کروائیں۔ان تمام تر کوششوں کے باوجود اگر اہل فن کتابت کی یا فنی غلطی پائیں تو مجلس کو مطلع فرما کر مشکور ہوں۔

    اللہ عزوجل سے دعاء ہے کہ بانیئ دعوت اسلامی حضرت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی وتمام علماء اہل سنت کا سایہ عاطفت ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے اورہمیں ان کے فیوض وبرکات سے مستفیض فرمائے اورقرآن وسنت کی عالم گیر غیر سیاسی تحریک ''دعوت اسلامی ''کی تمام مجالس بشمول ''المد ینۃ العلمیہ''کو دن پچیسویں، رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔
 (آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم)
شعبہ درسی کتب

مجلس ا لمدینۃ ا لعلمیہ (دعوت اسلامی)
Flag Counter