Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
73 - 95
سایہ رحمت میں اس دن جگہ دے گا کہ جس دن اللہ کے سایہ رحمت کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا ان میں سے ایک وہ شخص ہے کہ جس نے صدقہ کیا پھر اسے چھپایا یہاں تک کہ اس کے سیدھے ہاتھ کو خبر نہ ہو کہ الٹے ہاتھ نے کیا خرچ کیا۔''

    اس حدیث کے الفاظ میں قلب ہے کیونکہ اصل الفاظ یہ تھے
'' حَتّٰی لاَ تَعْلَمَ شِمَالُہ مَا تُنْفِقُ یَمِیْنُہ، ''
یہاں تک کہ اس کے الٹے ہاتھ کو خبر نہ ہو کہ سیدھے ہاتھ نے کیا خرچ کیاہے۔

حکم:

    قلب جائز نہیں لیکن اگر بغرض امتحان کیا جائے تو جائز ہے تاکہ محدث کے حفظ کو جانچاجاسکے اور جھوٹے محدثین سے بچا جاسکے۔بشرطیکہ اسی مجلس میں درست حدیث بیان کردی جائے۔
 (۴)۔۔۔۔۔۔مزید فی متّصل الاسانید:
    جس حدیث کی سند بظاہر متصل ہوا سکے اثناء سند میں کسی راوی کا اضافہ کردیا جائے تو وہ حدیث مزید فی متصل الاسانید کہلاتی ہے۔

مثال:

    ''عبد اللہ بن مبارک نے فرمایا کہ ہمیں حدیث بیان کی سفیان نے عبد الرحمن بن یزیدسے اور انہیں بسر بن عبید اللہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا کہ میں نے ابوادریس سے اور انہوں نے وائلہ سے اور انہوں نے ابو
Flag Counter