وہ حدیث جس کا راوی فحش غلطی کرنے یاکثرتِ غفلت یا فسق کے ساتھ مطعون ہو۔(حدیث منکر کی ایک اور تعریف کی جاتی ہے جوکہ گذرچکی ہے) مثال:
ترجمہ:
ابوزکیر یحیی بن محمد بن قیس مذکورہ سند سے بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا: کچی کھجور کو چھواروں کے ساتھ اور پرانی کھجور کونئی کے ساتھ ملا کر کھاؤ کیونکہ شیطان غضبناک ہوتاہے کہ ابن آدم اتنا عرصہ زندہ رہا یہاں تک کہ پرانی کھجور کو تازہ کے ساتھ ملا کر کھانے لگا۔''
امام نسائی رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ یہ حدیث منکر ہے کیونکہ اسے روایت کرنے میں یحیی بن محمد بن قیس منفرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔