| نصاب الصرف |
صفت مشبہ کی تعریف:
وہ اسم جو ا س ذات پر دلالت کرتا ہے جو اپنے مصدری معنی سے دائمی طور پر موصوف ہو ۔ جیسے:کَرِیْمٌ (سخی)۔
صفت مشبہ بنانے کا طریقہ:
صفت مشبہ کے بنانے کا کوئی مستقل قاعدہ نہیں،البتہ عموماًاس کا صیغہ:
(ا لف)۔۔۔۔۔۔ماضی مضموم العین سے مذکر کے لیے ''فَعِیْلٌ ''کے وزن پراور مؤنث کے لیے ''فَعِیْلَۃٌ ''کے وزن پر آتاہے ۔جیسےکَرُمَ سے کَرِیْمٌ اورکَرِیْمَۃٌ۔
(ب)۔۔۔۔۔۔ماضی مفتوح العین سے مذکر کے لیے '' فَعَلٌ'' اور مؤنث کے لیے''فَعَلَۃٌ ''کے وزن پرآتاہے ۔ جیسے
جَلَسَ سےجَلَسٌ اورجَلَسَۃٌ۔
(ج)۔۔۔۔۔۔ماضی مکسور العین سے مذکر کے لیے
فَعِلٌ ، اَفْعَلُ اور فَعْلاَنُ،
جبکہ مؤنث کے لیے
فَعِلَۃٌ، فَعْلَاءُ اور فَعْلٰی
کے وزن پرآتاہے ۔جیسے
فَرِحَ سے فَرِحٌ، اَفْرَحُ، فَرْحَانٌ اورفَرِحَۃٌ، فَرْحَاءُ اور فَرْحٰی۔
(د)۔۔۔۔۔۔جب فعل میں خوشی یاغمی کے معنی پائے جائیں تو اس سے مذکر کے لیے ''فَعِلٌ''اور مؤنث کے لئے ''فَعِلَۃٌ ''کے وزن پر آتاہے۔ جیسےحَزِنَسے حَزِنٌ(غمگین مرد)اورحَزِنَۃ ٌ (غمگین عورت )۔
(ہ)۔۔۔۔۔۔جب فعل میں رنگ یا عیب کے معنی پائے جائیں تو اس سے مذکر کے