| نصاب الصرف |
لیے ''أَفْعَلُ''اور مؤ نث کے لیے ''فَعْلآءُ''کے وزن پر آتاہے ۔ جیسےحَمِرَ سے اَحْمَرُ (سرخ مرد )، حَمْرَآءُ(سرخ عورت )، عَرِجَ سے اَعْرَجُ (لنگڑا مرد )، عَرْجَآءُ(لنگڑی عورت )
(و)۔۔۔۔۔۔جب فعل میں بھوک ،پیاس یا اس کی ضد کے معنی پائے جائیں تو اس سے صفت مشبہ کاصیغہ مذکرکے لیے ''فَعْلاَنُ''اورمؤنث کے لیے''فَعْلٰی''کے وزن پر آ تا ہے۔جیسیشَبِعَ سے شَبْعَانُ(سیر شدہ مرد )، شَبْعٰی(سیر شدہ عورت )۔
(ز)۔۔۔۔۔۔کبھی صفت مشبہ کا صیغہ فعل میں لفظ ''ی'' یا''و ''یا''الف'' کااضافہ کر کے بنا لیا جاتاہے۔جیسےشَرُفَ سے شَرِیْفٌ ، وَقَرَ سے وَقُوْرٌ، شَجَعَ سے شُجَاعٌ۔
فائدہ:
سہولت کے لیے صفت مشبہ کے بعض مشہوراوزان مع امثلہ و معانی ذکر کیے جاتے ہیں، مگرخیال رہے کہ اس کے تمام صیغے سماعی ہیں ۔