Brailvi Books

نصاب الصرف
66 - 342
    (۳)۔۔۔۔۔۔ نون ثقیلہ کے فعل مضارع پر داخل ہونے کے سبب اس میں درج ذیل تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں: 

    (ا لف)دوصیغوں(جمع مذکر غائب و حاضر)کے آخر سے واو جمع گر جاتاہے ۔ جیسے
یَفْعَلُوْنَ سےلَیَفْعَلُنَّ اور تَفْعَلُوْنَ سے لَتَفْعَلُنَّ۔
    (ب)۔۔۔۔۔۔ ایک صیغہ (واحد مؤنث حاضر)کے آخر سے''ی''گر جاتی ہے ۔ جیسے
تَفْعَلِیْنَ سےلَتَفْعَلِنَّ۔
    (ج)۔۔۔۔۔۔ سات صیغوں(چاروں تثنیہ ،جمع مذکر غائب وحاضراورواحد مؤنث حاضر)کے آخر سے نون اعرابی گرجاتاہے ۔ جیسے
یَفْعَلانِ سےلَیَفْعَلاَنِّ۔
    (د) ۔۔۔۔۔۔پانچ مرفوع صیغوں کے آخر میں حرف علت واؤ یایاء ہو تو وہ برقرار رہتا ہے اور اگر الف ہو تو وہ یاء سے تبدیل ہوجاتاہے ۔جیسے
یَدْعُوْسےلَیَدْعُوَنَّ ا وریَرْمِیْ سےلَیَرْمِیَنَّ اور یَخْشٰیسے لَیَخْشَیَنَّ۔
    (ہ)۔۔۔۔۔۔دو صیغوں( جمع مو نث غائب وحاضر)کے آخر میں موجود نون ضمیری کے بعد الف کااضافہ ہوجاتاہے ۔جیسے
یَفْعَلْنَ سےلَیَفْعَلْنَانِّ اورتَفْعَلْنَ سےلَتَفعَلْنَانِّ۔
    (و)۔۔۔۔۔۔نون تاکید فعل مضارع کے معنی میں تاکیدپیدا کرتااور اسے مستقبل کے ساتھ خاص کر دیتاہے ۔جیسےلَیَفْعَلَنَّ(ضرورضرور کریگا وہ ایک مرد)

(۲)۔۔۔۔۔۔نون خفیفہ کے احکام:

    (۱)۔۔۔۔۔۔نون خفیفہ ہمیشہ ساکن ہوتاہے ۔

    (۲)۔۔۔۔۔۔یہ نون فعل مضارع کے چھ صیغوں(چار تثنیہ اور دو جمع مؤنث )کے علاوہ باقی آٹھوں صیغوں کے آخر میں آتا ہے۔

    (۳)مضارع کے جن صیغوں میں نون خفیفہ آتا ہے ان میں اس کی وجہ سے وہی
Flag Counter