Brailvi Books

نصاب الصرف
65 - 342
سبق نمبر 12



(۔۔۔۔۔۔نونِ تاکید کابیان۔۔۔۔۔۔)
نون تاکید کی تعریف :

     وہ نون جو فعل مضارع کے آخر میں آتا ہے اور اس کے معنی میں تاکید پیدا کردیتا ہے۔جیسے لَیَضْرِبَنَّ (ضرورضرور مارے گا وہ ایک مرد)

نوٹ:

     نونِ تاکیددو طرح کا ہوتا ہے ۔(۱)مشدَّداور(۲) ساکن۔

    مشددکو ''نون ثقیلہ''اورساکن کو ''نون خفیفہ''کہتے ہیں۔ 

(۱)۔۔۔۔۔۔نون ثقیلہ کے احکام:

    (۱)۔۔۔۔۔۔نون ثقیلہ پرچھ صیغوں(چاروں تثنیہ ، اور دو جمع مؤنث غائب و حاضر ) میں''کسرہ ''آتا ہے۔ جیسے
لَیَضْرِبَانِّ، لَیَضْرِبْنَانِّ۔
اور باقی تمام صیغوں میں ''فتحہ''آتاہے ۔ جیسے
لَیَضْرِبَنَّ، لَتَضْرِبَنَّ۔
    (۲)۔۔۔۔۔۔نون ثقیلہ کا ماقبل حرف پانچ مرفوع صیغوں (واحد مذکر غائب وحاضر،واحد مؤنث غائب اور واحد و جمع متکلم ) میں''مفتوح ''ہوتا ہے۔ جیسے لَیَضْرِبَنَّ۔

     ایک صیغہ (واحد مؤنث حاضر) میں''مکسو ر ''ہوتا ہے ۔جیسے لَتَضْرِبِنَّ۔دو صیغوں(جمع مذکرغائب وحاضر)میں''مضموم ''ہوتاہےجیسےلَیَضْرِبُنَّ اورچھ صیغوں (چاروں تثنیہ اوردو جمع مؤنث غائب و حاضر ) میں نون ثقیلہ کا ما قبل الف ہوتاہے جو ہمیشہ''ساکن ''ہوتا ہے ۔جیسے لَیَضْرِبَانِّ۔
Flag Counter