Brailvi Books

نصاب الصرف
57 - 342
لَمْ یَفْعَلاَ۔
    (۴)دو صیغوں (جمع مؤنث غائب و حاضر )میں کوئی عمل نہیں کرتا(۱)۔جیسے
یَفْعَلْنَ سےلَمْ یَفْعَلْنَ۔
تنبیہ:

    لَمْ کی طرح لَمَّا، لام امر، لائے نھی اور اِنْ شرطیہ بھی مضارع پرداخل ہوکر اسے جزم دیتے ہیں ،اسی لیے ان پانچوں حروف کو ''جوازم مضارع ''کہتے ہیں۔

٭(۲)معنوی عمل:

    فعل مضارع کوماضی منفی کے معنی میں کردیتا ہے ، اسی لیے فعل نفی جحد بلم کو ''ماضی معنوی ''بھی کہتے ہیں ۔
(۱)فعل نفی جحد بلم معروف
گردان				ترجمہ				صیغہ

لَمْ یَفْعَلْ			نہیں کیا اس ایک مرد نے		صیغہ واحد مذکر غائب

لَمْ یَفْعَلاَ			نہیں کیا ان دو مردوں نے		صیغہ تثنیہ مذکر غائب 

لَمْ یَفْعَلُوْا			نہیں کیا ان سب مردوں نے		صیغہ جمع مذکر غائب 

لَمْ تَفْعَلْ			نہیں کیا اس ایک عورت نے		صیغہ واحد مؤ نث غائب 

لَمْ تَفْعَلاَ			نہیں کیا ان دو عورتوں نے		صیغہ تثنیہ مؤنث غائب

لَمْ یَفْعَلْنَ			نہیں کیا ان سب عورتوں نے		صیغہ جمع مؤنث غائب
 (۱)۔۔۔۔۔۔کیونکہ یہ صیغے مبنی ہوتے ہیں۔)
Flag Counter