| نصاب الصرف |
فعل نفی جحد بلم کی تعریف:
وہ فعل جو بدخول لَمْ زمانہ ماضی میں کسی کام کے نہ ہونے پر دلالت کرے۔ جیسے:لَمْ یَفْعَلْ(نہیں کیا اس ایک مرد نے)۔
بنانے کا طریقہ:
مضارع معروف کے شروع میں لفظ ''لَمْ ''کااضافہ کرنے سے فعل نفی جَحْد بَلم معروف بن جاتا ہے ۔جیسےیَضْرِبُ
سے
لَمْ یَضْرِبْ۔
نوٹ:
(۱)۔۔۔۔۔۔ اسے مجہول بنانے کا وہی طریقہ ہے جو مضارع کو مجہول بنانے کا ہے ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔ لَمْفعل مضارع پر داخل ہوکراس میں دو طر ح کاعمل کرتاہے
(۱) لفظی (۲) معنوی۔
٭(۱)۔۔۔۔۔۔لفظی عمل:
(۱) مضارع کے اُن پانچ صیغوں کو جزم دیتا ہے جن کے آخر میں ضمہ ہو تا ہے ۔ جیسےیَفْعَلُ سےلَمْ یَفْعَلْ۔
(۲)اگراِن پانچ صیغوں کے آخرمیں حرف علت ہو تواسے بھی گرادیتاہے۔ جیسے
یَدْعُوْسے لَمْ یَدْعُ۔
(۳)سات صیغوں کے آخر سے نون اعرابی کو گرادیتا ہے ۔ جیسے
یَفْعَلاَنِ
سے