Brailvi Books

نصاب الصرف
337 - 342
تیسری مثال میں غِذَا (خوراک)اور چوتھی مثال میں عَضُدٌ(بازو)ہے۔

(۲)۔۔۔۔۔۔مطاوعت:

    اس کے معنی بیان ہوچکے۔ جیسے: غَمَّمْتُہ، فَاغْتَمَّ۔ ( میں نے اسے غمگین کیا تووہ غمگین ہوگیا)۔

(۳)۔۔۔۔۔۔موافقت:

    ( ا لف) موافقت مجرد:

    جیسے: بَلَجَ ۔ کے معنی ہیں (وہ کشادہ ابرو ہوا )اوراِبْتَلَجَ کے معنی بھی یہی ہیں۔

    (ب) موافقت اِفْعَالٌ :

    جیسے:اَحْجَزَ۔کے معنی ہیں (وہ حجاز مقدس میں داخل ہوا )اور اِحْتَجَزَکے بھی یہی معنی ہیں ۔

(۴)۔۔۔۔۔۔ابتداء:

     اِسْتَلَمَ۔ (اس نے پتھر کو بوسہ دیا) مجرد سَلِمَ ہے جس کے معنی:(سلامت رہنا ) ہے۔

(۷)باب استفعال 

(۱)۔۔۔۔۔۔قصر :

    جیسے: اِسْتَرْجَعَ۔(اس نے
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
پڑھا ) یہ
'' قَالَ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ''
کا اختصارہے۔

(۲)۔۔۔۔۔۔تحول :

    جیسے:
اِسْتَحْجَرَ الطِّیْنُ۔
 ( گارا پتھر بن گیا )( ماخذ حَجَرٌ(پتھر)ہے)۔
Flag Counter