(زید اور خالد باہم گالی گلوچ ہوئے )۔
(۲)۔۔۔۔۔۔مطاوعت :
فعل متعدی کے بعد اُسی فعل کے مادہ سے ایک فعل اِس باب سے لانایہ ظاہر کرنے کے لیے کہ مفعول نے فاعل کا اثر قبول کر لیا ہے ۔جیسے: بَاعَدْتُہ، فَتَبَاعَدَ۔ (میں نے اسے دور کیا تو وہ دور ہوگیا )۔
اس میں بَاعَدْتُ فعل متعدی ہے اور اس کے بعد اسی فعل کے مادہ (بُعْدٌ)سے ایک فعل تَبَاعَدَ باب تَفَاعُلٌ سے لایا گیا اس نے یہ ظاہرکیا کہ مفعول نے فاعل کا اثر قبول کر لیا ہے۔
(۳)۔۔۔۔۔۔موافقت:
باب تَفَاعُلٌ کا کسی اور باب کے ہم معنی ہونا۔ جیسے :
( ا لف) موافقت مجرد:
باب تَفَاعُلٌ کا مجرد کے ہم معنی ہونا۔ جیسے:عَلَا۔(مجرد)کے معنی ہیں(بلند ہونا)اور تَعَالٰی (تَفَاعُلٌ)کے بھی یہی معنی ہیں۔
(ب)موافقت اِفْعَالٌ:
باب تَفَاعُلٌ کاباب اِفْعَالٌ کے ہم معنی ہونا ۔جیسے:اَیْمَنَ۔(اِفْعَالٌ)کے معنی ہیں (یمن میں داخل ہونا)اور تَیَامَنَ (تَفَاعُلٌ)کے بھی یہی معنی ہیں ۔