Brailvi Books

نصاب الصرف
333 - 342
 (۴)۔۔۔۔۔۔قصر :

    کلامِ طویل کو مختصر کرنا۔جیسے:ہَلَّلَ۔ (اس نے کلمہ پڑھا )یہ
''قَرَءَ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ''
کا اختصارہے۔

(۵)۔۔۔۔۔۔مبالغہ :

    اس کے معنی بھی پہلے بیان ہوچکے ۔جیسے:مَوَّتَ الْاِبِلُ۔ (اونٹوں میں موت بہت زیادہ ہوگئی ) (ماخذ مَوْتٌ((موت))ہے)۔

(۶)۔۔۔۔۔۔موافقت:

    باب تَفْعِیْلٌ کاکسی اور باب کے ہم معنی ہونامثلاً :

    (ا لف) موافقت مجرد :

    یعنی تَفْعِیْلٌ کاہم معنئ مجرد ہوناجیسے:تَمَرْتُہ،۔ کے معنی ہیں (میں نے اس کو کھجور دی )اور تَمَّرْتُہ، کے بھی یہی معنی ہیں۔

    (ب) موفقت تَفَعُّلٌ :

    یعنی تَفْعِیْلٌ کا ہم معنئ تَفَعُّلٌ ہونا جیسے:تَتَرَّسَ۔ کے معنی ہیں (اس نے ڈھال کو استعمال کیا)اور تَرَّسَ کے بھی یہی معنی ہیں ۔

(۷)۔۔۔۔۔۔ابتداء:

    اس کے معنی بھی بیان کیے جاچکے ہیں۔جیسے:کَلَّمْتُہ،۔ (میں نے اس سے کلام کیا )مجرد میں یہ مادہ'' کَلَمَ''زخمی کر نے کے معنی میں آتاہے ۔
Flag Counter