(۵)۔۔۔۔۔۔اتخاذ ماخذ:
فاعل کا ماخذ بنانا۔ جیسے:مَرَقَتِ الْمَرْأَ ۃُ ۔(عورت نے شوربہ بنایا ) (ماخذلفظ اَلْمَرَقُ((شوربہ))ہے )۔
(۴) باب فتح یفتح
(۱)۔۔۔۔۔۔صیرورت :
فاعل کا صاحب ماخذ ہو جانا۔ جیسے: لَعَبَ الصَّبِیُّ۔ ( بچہ صاحب لعاب ہوگیا ) (ماخذ لفظ لُعَابٌ((رال))ہے)۔
(۲)۔۔۔۔۔۔اعطاء ماخذ :
فاعل کا مفعول کو ماخذ دینا ۔جیسے:نَحَلَ الزَّوْجُ الْمَرْأَۃَ ۔(خاوند نے اپنی زوجہ کو مہردیا ) (ماخذلفظ نِحْلَۃٌ((مہر))ہے)۔
(۳) ۔۔۔۔۔۔اطعام ماخذ :
فاعل کا مفعول کو ماخذ کھلانا۔ جیسے:لَحَمْتُ الضِّیْفَانَ۔(میں نے مہمانوں کو گوشت کھلایا )(ماخذلفظ ''لَحْمٌ''((گوشت))ہے)۔
(۴)۔۔۔۔۔۔سلب ماخذ:
فاعل کا مفعول سے ماخذ کو دور کرنا۔ جیسے:حَمَأْتُ الْبِئْرَ۔(میں نے کنویں سے کیچڑکو دور کردیا یعنی نکال دیا)(ماخذلفظ اَلْحَمَأُیااَلْحَمْأَۃُ((کیچڑ))ہے)۔
(۵)۔۔۔۔۔۔اتخاذ ماخذ:
فاعل کا ماخذ بنانا۔ جیسے:جَدَرَالْمِعْمَارُ۔ (مزدورنے دیوار بنائی )(ماخذلفظ جِدَارٌ((دیوار))ہے)۔