Brailvi Books

نصاب الصرف
328 - 342
 (۴)۔۔۔۔۔۔تعمل ماخذ :

    فاعل کا ماخذ کو کسی کام میں لانا ۔جیسے:
کَلِئَتِ النَّاقَۃُ۔
 (اوٹنی گھاس کو کام میں لائی یعنی :اس نے اسے کھایا )(ماخذ لفظ اَلْکَلَأُ((خشک یاترگھاس))ہے) ۔ 

(۵)۔۔۔۔۔۔اتخاذ ماخذ:

    فاعل کاماخذ لینا۔ جیسے:غَنِمْتُ (میں نے غنیمت حاصل کی )(ماخذ لفظ اَلْغُنْمُ ((مال غنیمت))ہے) ۔ 

                (۳) باب نصر ینصر 

(۱)۔۔۔۔۔۔صیرورت :

    فاعل کا صاحب ماخذ ہو جانا۔ جیسے:بَابَ زَیْدٌ۔ ( زیدصاحب دروازہ (دربان)بن گیا)(اس میں ماخذلفظ بَابٌ((دروازہ))ہے)۔ 

(۲)۔۔۔۔۔۔قطع ماخذ:

    فاعل کا ماخذ کو کاٹنا۔ جیسے :حَشَشْتُ۔ (میں نے خشک گھاس کاٹی )(ماخذلفظ حَشِیْشٌ ((خشک گھاس))ہے)۔

(۳)۔۔۔۔۔۔تعمل ماخذ:

    فاعل کا ماخذ کو کام میں لانا۔جیسے:قَلاَ زَیْدٌ۔ (زید گلی ڈنڈے کو کام میں لایا یعنی:وہ اس سے کھیلا )(ماخذلفظ اَلْقُلَۃُ ((گلی ))ہے)۔

(۴)۔۔۔۔۔۔سلب ماخذ:

    فاعل کا مفعول سے ماخذ کو دور کرنا ۔جیسے:قَشَرْتُہ،۔ (میں نے اس سے چھلکا دور کردیا یعنی:ا تاردیا)(ماخذلفظ قِشْرٌ((چھلکا))ہے)۔
Flag Counter