، اصل میں یہ تَرَیْنَ تھا؛ نون ثقیلہ کی وجہ سے نون اعرابی گرگیا، یائے غیر مدہ نون ثقیلہ کے ساتھ جمع ہوئی اجتماع ساکنین کی وجہ سے یاء کو کسرہ دیا تَرَیِنَّ ہوگیا اور تَرَیْنَ اصل میں تَرْئَیِیْنَ تھا، ہمزہ یَسَلُ کے قاعدہ سے حذف ہوگیا، اورر ؤیت کے افعال میں اس کو حذف کرنا واجب ہے ۔اور یاء تَرَیِیْنَ والے قاعدے کے تحت حذف ہوگئی۔ نون تاکید جس طرح مضارع میں لام تاکید کے بعد آتاہے اسی طرح اِمّا شرطیہ کے بعد بھی آتاہے ۔
صیغہ نمبر(۱۵): اَلَمْ تَرَ
صیغہ واحد مذکر حاضر نفی جحد بلم اور فعل مستقبل معروف مہموز العین وناقص یائی ازباب فتح یفتح اس کی تعلیلات آپ نے پڑھ لی ہیں شروع میں ہمزہ استفہام ہے۔