Brailvi Books

نصاب الصرف
312 - 342
کی صورت میں ان کا تلفظ الجھن میں ڈال دیتاہے۔

    باب اِنْفِعَالٌ کی ماضی پر حرف نفی لاَ آجانے سے لفظ لَنْ اور حرف نفی مَا آجانے سے مَنْ کی صورت پیدا ہوجاتی ہے۔ جیسے:
لَاانْفَطَرَ (لَنْفَطَرَ) مَاانْفَطَرَ (مَنْفَطَرَ)۔
    مَحْلُوْلِیْنَ جمع مذکر اسم مفعول حالت نصب وجر کے علاوہ ناقص باب افعیلال سے جمع مونث غائب نفی ماضی مجہول کا صیغہ بھی آتاہے۔ مثلاً: مَااُحْلُوْلِیْنَ (پڑھنے میں مَحْلُوْلِیْنَ) ۔ اسی طرح مَضْرُوْبِیْنَ جمع مذکر اسم مفعول باب
ضَرَبَ یَضْرِبُ
کے علاوہ باب افعیعال سے ماضی منفی جمع مونث غائب کا صیغہ بھی بنتاہے۔ جیسے: مَااُضْرُوْبِیْنَ(پڑھنے میں مَضْرُوْبِیْنَ)۔

صیغہ نمبر(۳):
فَدَّارَأْتُمْ ( فَادَّارَأْتُمْ)
    صیغہ جمع مذکر اثبات ماضی معروف مہموز اللام باب اِفَّاعُلٌ سے اِدَّارَأْتُمْ تھا۔ شروع میں فاء کے آنے سے ہمزہ وصل گرگیا۔

صیغہ نمبر(۴):
لَنْفَضُّوْا (لَااِنْفَضُّوْا)
     صیغہ جمع مذکر غائب فعل ماضی مثبت معروف مضاعف ثلاثی باب انفعال ہے ، شروع میں لام تاکید آنے کی وجہ سے ہمزہ وصل گرگیا۔

صیغہ نمبر(۵):
اَسْتَغْفَرْتَ (اَ اِسْتَغْفَرْتَ)
    صیغہ واحد مذکر حاضر ماضی مثبت معروف صحیح از باب استفعال ہے۔ شروع میں ہمزہ استفہام آنے کی وجہ سے ہمزہ وصل گرگیا۔

صیغہ نمبر(۶):
تَظَاھَرُوْنَ ( تَتَظَاھَرُوْنَ)
     صیغہ جمع مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف صحیح از باب تَفَاعُلٌ ہے ۔
Flag Counter