Brailvi Books

نصاب الصرف
23 - 342
بنانے کاطریقہ: 

    فعل مضارع کے شروع میں ''کَانَ'' کا اضافہ کرنے سے فعل ماضی استمراری بن جاتاہے ۔جیسے
یَضْرِبُ
سے
کَانَ یَضْرِبُ
 (ماراکرتا تھا وہ ایک مرد)

نوٹ:

    ''کَانَ'' کاصیغہ فعل مضارع کے صیغے کے بدلنے کے ساتھ ساتھ بدلتارہے گا ۔

تنبیہ:

    (۱)۔۔۔۔۔۔ماضی بنانے کے مذکورہ بالاطریقوں سے یہ بات واضح ہے کہ ماضی مطلق اور ماضی استمراری کے علاوہ باقی تمام ماضی ''فعل ماضی مطلق مثبت معروف ''سے بنائی جاتی ہیں۔ جبکہ ماضی مطلق مصدرسے اور ماضی استمراری فعل مضارع سے بنتی ہیں۔

    (۲)۔۔۔۔۔۔مذکورہ بالا طرق(یعنی طریقوں)کے مطابق ہر ایک قسم سے فعل ماضی مثبت معروف کا صیغہ واحد مذکر غائب بنے گا۔ 

    (۳)۔۔۔۔۔۔ مثبت مجہول بنانے کے لیے سوائے ماضی استمراری کے ان میں سے ہر ایک فعل کے فاء کلمہ کو ضمہ اور عین کلمہ کوکسرہ دیتے ہیں۔جیسے ضَرَبَ سےضُرِبَ،جبکہ ماضی استمراری میں علامت مضارع کوضمہ اورعین کلمہ کو فتحہ دیتے ہیں۔جیسے
کَانَ یَضْرِبُ
سے
کَانَ یُضْرَبُ۔
    (۴)۔۔۔۔۔۔ان میں سے ہر ایک کو منفی بنانے کے لیے فعل ماضی کے صیغہ سے پہلے حرف نفی (مَا یا لَا)کا اضافہ کرتے ہیں۔ جیسے
ضَرَبَ
یا
ضُرِبَ
سے
مَاضَرَبَ
یا
مَاضُرِبَ، کَانَ یَضْرِبُ
یا
کَانَ یُضْرَبُ
سے
مَاکَانَ یَضْرِبُ
یا
مَاکَانَ یُضْرَبُ
وغیرہا۔
Flag Counter