Brailvi Books

نصاب الصرف
22 - 342
یَکُوْنُ قَرَءَ
(شایدپڑھاہواس ایک مرد نے )۔

نوٹ :

    اگر''لَعَلَّ'' کا اضافہ کیا جائے تواس کے بعد ایک اسم منصوب یا ضمیر کا ہونا ضروری ہے جو صیغہ کے بدلنے کے ساتھ ساتھ بدلتی رہے گی۔ جیسے
فَعَلَ
سے
لَعَلَّ زَیْداً فَعَلَ
(شاید کیا ہو زید نے )
لَعَلَّہ، فَعَلَ
(شاید کیا ہو اس ایک مرد نے)۔

(۵)۔۔۔۔۔۔فعل ماضی تمنائی کی تعریف:

     وہ فعل ماضی جوکسی کام کی خواہش یا آرزو پر دلالت کرے ۔ جیسے
لَیْتَہ، ضَرَبَ
(کاش مارتا وہ ایک مرد )۔ 

بنانے کاطریقہ: 

     ماضی مطلق کے شروع میں
''لَیْتَ''
یا
''لَیْتَمَا''
کا اضافہ کرنے سے فعل ماضی تمنائی بن جاتا ہے ۔
نَصَرَ
سے
لَیْتَمَانَصَرَ
(کاش مددکرتا وہ ایک مرد)

نوٹ :

    اگر ''لَیْتَ ''کااضافہ کیاجائے تولَعَلَّ کی طرح اس کے بعدبھی ایک اسم منصوب یاضمیر کاہوناضروری ہے جو صیغہ کے بدلنے کے ساتھ ساتھ بدلتی رہے گی ۔ جیسے
فَعَلَ
سے
لَیْتَ زَیْداً فَعَلَ
(کاش کرتا زید)
یا لَیْتَہ، فَعَلَ۔
(کاش کرتا وہ ایک مرد)۔

(۶)۔۔۔۔۔۔فعل ماضی استمراری کی تعریف:

    وہ فعل ماضی جو کسی کام کے مسلسل پائے جانے پر دلالت کرے ۔ جیسے
کَانَ یَضْرِبُ
(مارتا تھا وہ ایک مرد )۔
Flag Counter