| نصاب الصرف |
(۵)۔۔۔۔۔۔پھر ان تمام صیغوں میں واحد، تثنیہ وجمع، مذکرو مؤ نث، غائب، حاضرومتکلم کی علامات وضمائر داخل کر کے چودہ صیغوں کی گردان مکمل کی جا تی ہے ۔
اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ ماضی کی ہر ایک قسم سے چار طرح کی گردانیں بنیں گی: (۱)ماضی مثبت معروف(۲)ماضی مثبت مجہول(۳)ماضی منفی معروف(۴)ماضی منفی مجہول۔ نیز ہرفعل کے چودہ صیغے ہوتے ہیں:(تین مذکر غائب کے، تین مؤنث غائب کے ، تین مذکر حاضر کے، تین مؤنث حاضر کے اور دو صیغے متکلم کے ایک واحد مذکرو مؤنث کے لیے اورایک تثنیہ و جمع مذکرو مؤنث کے لیے)۔
(۶)۔۔۔۔۔۔یہ بھی یاد رہے کہ ثلاثی مجرد سے ماضی معروف تین اوزان پر آتا ہے :(۱)فَعَلَ(۲)فَعِلَ
اور(۳)
فَعُلَ۔
اورماضی مجہول کا ایک ہی وزن ہے :فُعِلَ۔ اب ان میں سے ہر ایک کی گردان ترجمہ ،صیغہ اور علامت وضمیرکے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔
(۱)فعل ماضی مطلق مثبت معروف
گردان ترجمہ صیغہ علامت فَعَلَ کیااس ایک مرد نے صیغہ واحد مذکر غائب ۔۔۔ فَعَلاَ کیاان دو مردوں نے صیغہ تثنیہ مذکر غائب ۔َا فَعَلُوْا کیاان سب مردوں نے صیغہ جمع مذکر غائب ۔ُ وْا فَعَلَتْ کیااس ایک عورت نے صیغہ واحد مؤنث غائب تْ فَعَلَتَا کیاان دو عورتوں نے صیغہ تثنیہ مؤنث غائب تَا فَعَلْنَ کیاان سب عورتوں نے صیغہ جمع مؤنث غائب نَ فَعَلْتَ کیاتجھ ایک مرد نے صیغہ واحد مذکر حاضر تَ