Brailvi Books

نصاب الصرف
228 - 342
قا عد ہ (۳): 

    واؤاوریاء کے ساکن ہوجانے یاالف سے بدل جانے کی صورت میں اگران کامابعد ساکن ہو تو یہ تینوں اجتماعِ ساکِنَین کے سبب گر جاتے ہیں ۔ جیسے:
یَقْوُلْنَ
سے
یَقُلْنَ، یَبْیِعْنَ
سے
یَبِعْنَ
اور
یُقْوَلْنَ
سے
یُقَلْنَ، یُبْیَعْنَ
سے
یُبَعْنَ۔
قا عد ہ (۴): 

    ماضی مجہول میں واؤ یا یاء مکسور ماقبل مضموم ہو اور ماضی معروف میں تعلیل بھی ہو چکی ہو تو اسے دو طریقوں سے پڑھنا جائز ہے ۔

    (۱)۔۔۔۔۔۔ ما قبل کو ساکن کرکے ان کی حرکت اس کی طرف منتقل کردیں۔اس صورت میں واؤ یاء سے بدل جائے گی۔ جیسے:قُوِلَ سے قِیْلَ، بُیِعَ سے بِیْعَ۔

    (۲)۔۔۔۔۔۔ واو ء یا یاء کو ساکن کر دیں۔ اس صورت میں یاء، واو سے تبدیل ہو جائے گی ۔ جیسے: قُوِلَ سے
قُوْلَ ، بُیِعَ سے بُوْعَ۔
قا عد ہ (۵): 

    جب اجوف کی ماضی معروف یامجہول میں عین کلمہ اجتماع ساکنین کی وجہ سے گر جائے توفاء کلمہ کو ضمہ دیاجائے گا(جبکہ اجوف واوی مفتوح العین یا مضموم العین ہو)جیسے: قَوَلْنَ سے
قُلْنَ، طَوُلْنَ
سے
طُلْنَ، قُوِلْنَ
سے
قُلْنَ ، طُوِلْنَ
سے
طُلْنَ۔
ورنہ (جبکہ اجوف یائی ہو یا اجوف واوی مکسور العین ہو تو)کسر ہ دیں گے ۔جیسے:
خَوِفْنَ
سے
خِفْنَ، بَیَعْنَ
سے
بِعْنَ، بُیِعْنَ
سے
بِعْنَ، خُوِفْنَ
سے
خِفْنَ۔
 نوٹ:

    اس طر ح ماضی معروف اور ماضی مجہول کے صیغے بظاہر ایک سے ہو جائیں گے ۔
Flag Counter