Brailvi Books

نصاب الصرف
173 - 342
بین قریب ،جبکہ ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور الف کے مخرج کے درمیان پڑھنا بین بین بعیدہے۔

قاعدہ (۶):

    اگرہمزہ پر ہمزہ استفہام داخل کریں تو دوسرے ہمزہ کو ایسے حرف سے بدلناجس سے تخفیف پیدا ہو ۔جیسے :
أَ أَ نْتُمْ
کو
أَ وَ نْتُمْ
پڑھناجائزہے ۔نیزاسے بطور تسہیل (بین بین قریب یابعید)پڑھنا ، اور دونوں ہمزوں کے درمیان الف متوسط لانابھی جائز ہے۔جیسے:
آءَ نْتُمْ۔
''وجوبی تخفیف کے قواعد''
قاعدہ (۱):

    اگر کسی کلمہ میں دو ہمزہ آجائیں اور دوسرا ساکن ہو تو اسے ما قبل حرف کی حرکت کے مطابق حرف علت سے بدلنا واجب ہے ۔ جیسے:
اَاْمَنَ سے اٰمَنَ، اُئْمِنَ سے اُوْمِنَ اور اِئْمَانٌ سے اِیْمَانٌ۔
قاعدہ (۲):

    اگر دو ہمزہ ایک ساتھ آجائیں اور ان میں سے ایک مکسور ہو تو دوسرے ہمزہ کو یاء سے بدلنا واجب ہے ۔جیسے:جَآءٍ اصل میں (جَاءِیٌ) تھا ''ی''الف زائدہ کے بعد واقع ہوئی تو اسے ہمزہ سے بدل دیا۔ جَآءِ ءٌ ہوگیا ،اب دوہمزہ ایک ساتھ آئے جن میں ایک مکسور تھا لہذا دوسرے ہمزہ کو ''ی''سے بدل دیا۔ (جَآءِیٌ)ہوگیا ، اب ''ی''پر ضمہ ثقیل ہونے کی وجہ سے (ی)کو ساکن کردیا تو جَآءِ یْنْ ہوگیا ،پھر اجتماع ساکنین کے سبب (ی)کو گرادیا ؛ لہذا (جَآءٍ)ہوگیا۔

قاعدہ (۳):

    جب دو ہمزہ ایک ساتھ آئیں اور دوسرا ہمزہ وصلیہ اور مفتوحہ ہو تو اسے الف
سے بدلنا واجب ہے ۔ جیسے:
Flag Counter