خَطِیَّۃٌ، اُفَیْئِسٌ اُفَیْیِسٌ
قاعدہ (۵):
اگر متحرک حرف کے بعد ہمزہ متحرکہ ہوتو اس کو بین بین قریب اور بین بین بعید دونوں طریقوں سے پڑھنا جائز ہے۔بین بین پڑھنے کو''تسہیل''بھی کہتے ہیں۔
تنبیہ:
ہمزہ کواس کے اپنے مخرج اور اس کی حرکت کے موافق حرف علت کے مخرج کے درمیان سے پڑھنا''بین بین قریب ''، اور ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور ماقبل حرف کی حرکت کے موافق حرف علت کے مخرج کے درمیان سے پڑھنا''بین بین بعید''کہلاتا ہے۔ مثلاً :سَئَلَ میں بین بین قریب اور بعید ایک ہی ہے وہ ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور الف کے مخرج کے درمیان پڑھناہے؛ کیونکہ ہمزہ بھی مفتوح ہے اور اس کا ماقبل بھی مفتوح ہے۔
اورسَئِمَ میں ہمزہ کواس کے اپنے مخرج اوریاء کے مخرج کے درمیان پڑھنابین بین قریب ہے ، جبکہ ہمزہ کواس کے اپنے مخرج اور الف کے مخرج کے درمیان پڑھنابین بین بعید ہے ۔
اور لَؤُمَ میں ہمزہ کو اس کے اپنے مخرج اور واؤ کے مخرج کے درمیان پڑھنا بین