Brailvi Books

نصاب الصرف
170 - 342
مُوْقِنٌ (اَیْقَنَ یُوْقِنُ) اور مُیْسِرٌ سےمُوْسِرٌ (اَیْسَرَ یُوْسِرُ)۔
قا عد ہ (۵):

     اگراسم معر ب کے لام کلمہ میں یاء ہواور اس سے پہلے ضمہ ہوتو اسے کسرہ سے بدل دیتے ہیں جیسے:
التَّجَلُّیُ سے التَّجَلِّیْ۔
قا عد ہ (۶):

    الف کواس کے ماقبل حرکت کے موافق حرف علت سے بدلناواجب ہے۔ جیسے: ضَارَ بَ سے ماضی مجہول ضُوْرِبَ(فاء کلمہ پر ضمہ آنے کی وجہ سے الف کو واو ئسے بدل دیا)، مِضْرَابٌ سے جمع منتہی الجموع مَضَارِیْبُ۔( کسرہ عین کے سبب الف یاء سے بدل گیا)

قا عد ہ (۷):

    جو الف مقصورہ اسم میں تیسری جگہ واقع ہو، چاہے واؤ سے بدلا ہوا ہو یااصلی ہو تو تثنیہ اور جمع مؤنث سالم بناتے وقت اسے واؤمفتوحہ سے بدل دینا واجب ہے ۔جیسے:
عَصیً سے عَصَوَانِ، عَصَوَاتٌ اور اِلٰی
سے (جبکہ یہ کسی کاعَلَم ہو)
اِلَوَانِ ، اِلَوَاتٌ۔
     اگر تیسری جگہ سے تجاوز کر جائے یا یاء سے بدلا ہوا ہو تواسے یاء سے بدلنا واجب ہے ۔جیسے:
ضُرْبٰی سے ضُرْبَیَانِ، ضُرْبَیَاتٌ اور مُصْطَفٰی سے مُصْطَفَیَانِ، مُصْطَفَیَاتٌ۔
قا عد ہ (۸):

    اگرالف ممدودہ تانیث کے لیے ہوتو تثنیہ و جمع بناتے وقت اسے واؤ مفتوحہ سے بدل دینا واجب ہے ۔ جیسے: :
حَمْرَآءُ سےحَمْرَاوَانِ، حَمْرَاوَاتٌ۔
    اگر اصلی ہو تو اسے ثابت رکھنا واجب ہے۔ جیسے:
قُرَّآءٌ
سے
قُرَّآءَ ان،قُرَّآءَ اتٌ
اور اگروہ کسی حرف سے بدلا ہواہو تو اسے واؤ مفتوحہ سے بدلنااورباقی رکھنا دونوں جائز ہیں۔جیسے:
کِسَآءٌ سے کِسَاءَ انِ، کِسَاءَ اتٌ یا کِسَاوَانِ ، کِسَاوَاتٌ۔
Flag Counter