ماقبلِ آخر مفتوح اور باقی تمام ابواب میں ماقبل ِآخرمکسور ہوگا۔جیسے اوپر کی مثالوں میں یَتَقَبَّلُ کا ماقبل آخر مفتوح اور یُکْرِمُ کاماقبل ِآخرمکسور ہے۔(باقی احکام وہی ہیں جو ثلاثی مجرد میں بیان ہوچکے )
(۴)۔۔۔۔۔۔فعل مضارع مجہول بنانے کاطریقہ:
فعل مضارع معروف میں علامت مضارع کو ضمہ اور ماقبلِ آخر کو فتحہ دیں۔ جیسے:
یَتَقَبَّلُ سے یُتَقَبَّلُ، یُکْرِمُ سے یُکْرَمُ۔
(۵)۔۔۔۔۔۔فعل امر حاضر معروف بنانے کا طریقہ:
فعل مضارع معروف سے علامت مضارع کو حذف کرکے آخر کو ساکن کردیں ۔ جیسے:
تَتَقَبَّلُ سے تَقَبَّلْ، تُقَابِلُ سے قَابِلْ۔
اس کے بھی وہی احکام ہیں جو ثلاثی مجرد میں بیان کیے گئے سوائے اس کے کہ ہمزہ بڑھا نے کی صورت میں باب اِفْعَالْ میں اسے فتحہ دیں گے اور باقی ابواب میں کسرہ جیسے:
تُکْرِمُ سے اَکْرِمْ ، تَجْتَنِب ُسے اِجْتَنِبْ
وغیرہ۔
(۶)۔۔۔۔۔۔فعل امر غائب و متکلم معروف بنانے کا طریقہ:
فعل مضارع معروف کے شروع میں لام امر بڑھادیں اور آخر میں وہی تبدیلیاں ہوں گی جوثلاثی مجرد میں بیان کردی گئیں جیسے:
یَتَقَبَّلُ سے لِیَتَقَبَّلْ ، اَجْتَنِبُ سے لِاَجْتَنِبْ۔