Brailvi Books

نصاب الصرف
148 - 342
سبق نمبر 30



(۔۔۔۔۔۔غیر ثلاثی مجرد ابواب سے افعال واسماء بنانے کا بیان۔۔۔۔۔۔)
''افعال بنانے کا طریقہ''

(۱)۔۔۔۔۔۔فعل ماضی معروف بنانے کا طریقہ:

    تمام غیرثلاثی مجردابواب(ثلاثی مزیدفیہ، رباعی مجردومزیدفیہ،اورملحق برباعی مجرد ومزیدفیہ )سے فعل ماضی معروف اُنہی طریقوں کے مطابق بنے گا جن کا بیان گذر چکا ۔ 

(۲)۔۔۔۔۔۔فعل ماضی مجہول بنانے کا طریقہ:

    فعل ماضی معروف کے ماقبلِ آخر کو کسرہ دیں ،آخری حرف کے علاوہ تمام متحرک حروف کو ضمہ دیں اور باقی حروف کو اپنی حالت پر چھوڑدیں۔جیسے:
اَکْرَمَ سے اُکْرِمَ
وغیرہ۔

تنبیہ:

    اگرماضی معروف سے ماضی مجہول بنانے میں ضمہ کے بعد الف واقع ہو تو اسے واؤ سے بدل دیں گے۔ جیسے:
قَابَلَ سے قُوْبِلَ، تَقَابَلَ سے تُقُوْبِلَ۔
 (۳)۔۔۔۔۔۔فعل مضارع معروف بنانے کا طریقہ: 

    فعل ماضی معروف کے شروع میں علامت مضارع لے آئیں ہمزہ ہوتواسے حذف کردیں اور آخر میں رفع دیدیں ۔جیسے:
تَقَبَّلَ سےیَتَقَبَّلُ، اَکْرَمَ سےیُکْرِمُ ۔
وغیرہ۔

تنبیہ:

    (الف)باب
اِفْعَالٌ، تَفْعِیْلٌ، مُفَاعَلَۃٌ، فَعْلَلَۃٌاورمُلْحَقَاتِ فَعْلَلَۃٌ
میں
Flag Counter