Brailvi Books

نصاب الصرف
150 - 342
 (۷)۔۔۔۔۔۔فعل امر مجہول بنانے کا طریقہ:

    مضارع مجہول کے شروع میں لام امر لگا دیں اور آخر میں وہی تبدیلیاں ہوں گی جوثلاثی مجرد میں بیان ہوچکیں ۔ جیسے:
یُتَقَبَّلُ سے لِیُتَقَبَّلْ ، اُکْرَمُ سے لِاُکْرَمْ۔
وغیرہ ۔

(۸)۔۔۔۔۔۔فعل نہی معروف بنانے کا طریقہ:

    فعل مضارع معروف سے پہلے لائے نہی لگادیں آخر میں وہی تبدیلیاں ہوں گی جو بیان کردی گئیں جیسے:
یَتَقَبَّل ُسے لاَیَتَقَبَّلْ۔
وغیرہ ۔

(۹)۔۔۔۔۔۔فعل نہی مجہول بنانے کا طریقہ:

    فعل مضارع مجہول کے شروع میں لائے نہی بڑھادیں اور آخر میں اسی طرح تبدیلیاں کریں جس طرح ثلاثی مجرد میں کی تھیں۔ جیسے :
یُتَقَبَّلُ سے لاَیُتَقَبَّلْ
وغیرہ ۔ (ان سب کے بھی باقی احکام وہی ہیں جن کا بیان ثلاثی مجرد میں گزرا۔) 

تنبیہ:

    جس طرح ثلاثی مجرد افعال پر نواصب وجوازم اور نون تاکید ثقیلہ وخفیفہ وغیرہ داخل ہوتے ہیں اور اُن میں لفظی اور معنوی تبدیلیاں ہوتی ہیں اِسی طرح غیرثلاثی مجردافعال پر بھی یہ کلمات داخل ہوتے ہیں اور اِن میں بھی اسی طرح تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں ۔

اسماء بنانے کا طریقہ:

    غیر ثلاثی مجرد افعال سے اسماء بنانے کے طریقے پہلے بیان کیے جاچکے ہیں ۔
Flag Counter