دَحْرَجَ، مُلحَق بَرُبَاعِی
ہے۔
نوٹ:
(۱)۔۔۔۔۔۔جسے ہم وزن کیاجائے اُسے مُلْحَقْ اورجس کے ہم وزن کیاجائے اسے مُلْحَقْ بِہٖ کہتے ہیں ، چنانچہ مثال مذکورہ بالامیں
ہے ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔مُلْحَق اور مُلْحَق بہٖ کاوزن ایک ہوناضروری ہے۔جیسے مثال مذکور میں جَلْبَبَ اور دَحْرَجَ کاوزن ایک ہے۔یعنی دونوں فَعْلَل َکے وزن پر ہیں۔
(۳)۔۔۔۔۔۔ان دونوں کے مصادرکاہم وزن ہونا ضروری ہے۔جیسے مثال مذکور میں
(جَلْبَبَۃٌ اور دَحْرَجَۃٌ)
فَعْلَلَۃٌکے وزن پر ہیں۔
(۴)۔۔۔۔۔۔ یہ بھی ضروری ہے کہ الحاق کی وجہ سےمُلْحَق کے معنی میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہو جیسے جَلَبَ کا معنی ہے (چادر پہنانا)الحاق کے بعد جَلَبَبَ ہوگیالیکن اس کا معنی وہی ہے۔
ملحق اور مزیدفیہ میں فرق:
مزیدفیہ وہ کلمہ ہے جس میں کسی حرف کی زیادتی کی وجہ سے معنی میں تبدیلی آگئی ہو