| نصاب الصرف |
جیسے کَرُمَ کا معنی ہے (بزرگ ہوا وہ) اوراَکْرَمَ کا معنی ہے (عزت کی اس نے) اَکْرَمَ میں ہمزہ کی زیادتی کی وجہ سے معنی میں تبدیلی آگئی لہٰذا یہ مزید فیہ کہلائے گا۔
اور ملحق وہ کلمہ ہے جس میں کسی حرف کی زیادتی کی وجہ سے معنی میں تبدیلی نہ آئی ہو جیسےجَلَبَ
سے
جَلْبَبَ
دونوں کا معنی ہے (چادر پہنانا)
سوالات
سوال نمبر۱:۔الحاق کی تعریف بیان کرتے ہوئے یہ بھی بتائیں کہ ملحق اور ملحق بہ کسے کہتے ہیں؟
سوال نمبر۲:۔الحاق میں کن چیزوں کا ہونا ضروری ہے؟
سوال نمبر۳:۔بتائیں ملحق اور مزید فیہ میں کیا فرق ہے ؟