تنبیہ:
اگر لام کلمہ میں واقع ہونے والا حرف علت''واؤ''ہوتو اُس کلمہ کو''ناقص واوی ''اور اگر'' یائ''ہو تو اُسے''ناقص یائی''کہتے ہیں ۔ جیسے عَفْوٌ (معاف کرنا )مَشْيٌ(چلنا) ۔
(۷) لفیف:
وہ کلمہ جس کے حروف اصلیہ میں دو حروف علت ہوں۔جیسے طَيٌّ(لپیٹنا)وَلْيٌ (قریب ہونا )۔
تنبیہ:
اگر کلمہ میں دونوں حروف علت ملے ہوئے ہوں تو اس کلمہ کو''لفیف مقرون'' اوراگر ملے ہوئے نہ ہوں بلکہ درمیان کوئی حرف صحیح ہوتو اسے'' لفیف مفروق'' کہتے ہیں۔جیسے مذکورہ مثالیں۔
فائدہ :
مندرجہ بالا ہفت اقسام مندرجہ ذیل فارسی شعر میں مذکور ہیں ۔ شعر ؎
صحیح است ومثال است ومضاعف
لفیف و ناقص و مہموز و اجو ف
تنبیہ:
بعض صرفیینان اقسام کو دس شمار کرتے ہیں:
صحیح مہموزالفاء مہموزالعین مہموزاللام مثال
اجوف ناقص لفیف مقرون لفیف مفروق مضاعف
ان دس اقسام کو''دہ اقسام''کہتے ہیں۔
اوربعض ان اقسام میں مضاعف کو دو شمار کرتے ہیں:مضاعف ثلاثی، اور