Brailvi Books

نصاب الصرف
13 - 342
مضاعف رباعی۔اس طرح یہ کل گیارہ قسمیں بن جاتی ہیں جنہیں ''یازدہ اقسام''کہتے ہیں۔

    اوربعض حضرات ان اقسام میں سے صرف چار قسمیں شمار کرتے ہیں:صحیح، مہموز معتل، اورمضاعف۔ انہی چار اقسام کو ''چہار اقسام''کہاجاتاہے۔
   		        	سوالات

    سوال نمبر ۱:۔ ہفت اقسام سے کیا مراد ہے ؟ ہر ایک کی تعریف اور مثال بھی بیان فرمائیں۔ 

    سوال نمبر ۲:۔(الف)بتائیں مہموز الفاء ،مہموزالعین اورمہموزاللام کسے کہتے ہیں؟

    (ب)مضاعف ثلاثی اور مضاعف رباعی سے کیا مراد ہے ؟

    (ج)مثال واوی اور مثال یائی کیا ہیں؟

    (د)اجوف واوی اور اجوف یائی کی تعریف اور مثال بیان کیجئے۔

    (ہ)ناقص واوی اور ناقص یائی کی وضاحت فرمایئے۔

    (و)لفیف مقرون ولفیف مفروق میں کیافرق ہے؟

سوال نمبر ۳:۔بتائیں دہ اقسام، یازدہ اقسام، اور چہار اقسام سے کون کونسی اقسام مراد ہوتی ہیں؟
Flag Counter