Brailvi Books

نصاب الصرف
11 - 342
    وہ کلمہ جس میں دو حروف اصلیہ ایک جنس کے ہوں ۔جیسے:مَدٌّ(کھینچنا)۔(یہ اصل میں مَدَدٌ تھا ۔)

تنبیہ:

    وہ کلمہ اگر ثلاثی ہو تو اُسے ''مضاعف ثلاثی ''اور اگر رباعی ہو تو اُسے''مضاعف رباعی ''کہتے ہیں ۔ جیسےفَرٌّ (بھاگنا)غَرْغَرَۃٌ (غرغرہ کرنا )۔

(۴)۔۔۔۔۔۔مثال: 

    وہ کلمہ جس کا فاء کلمہ حرف علت ہو۔ اِسے''مُعْتَلُّ الْفَاءَ''بھی کہتے ہیں ۔

تنبیہ:

    اگر فاء کلمہ میں واقع ہونے والا حرف علت''واؤ''ہو تو اُس کلمہ کو''مثال واوی''اور اگر'' یاء'' ہو تو اُسے''مثال یائی ''کہتے ہیں ۔ جیسےوَعْظٌ (نصیحت کرنا )یَتِمٌ(یتیم ہونا ) ۔

(۵)۔۔۔۔۔۔اجوف: 

    وہ کلمہ جس کا عین کلمہ حرف علت ہو۔ اِسے''مُعْتَلُّ الْعَیْن'' بھی کہتے ہیں ۔

تنبیہ:

    اگر عین کلمہ میں واقع ہونے والا حرف علت''واؤ''ہو تواس کلمہ کو'' اجوف واوی ''اور اگر'' یاء''ہو تو اُسے ''اجوف یائی ''کہتے ہیں ۔ جیسے:صَوْمٌ (روزہ رکھنا )غَیْبٌ(غائب ہونا) ۔

(۶)۔۔۔۔۔۔ ناقص:

    وہ کلمہ جس کا لام کلمہ حرف علت ہو۔ اِسے''مُعْتَلُّ اللَّام''بھی کہتے ہیں ۔