Brailvi Books

نصاب الصرف
115 - 342
شرائط ہیں جو اسم تفضیل کے بیان میں ذکرکر دیے گئے ہیں۔

    (۲)۔۔۔۔۔۔پھریہاں بھی وہی تفصیل ہے کہ اگر فعل میں اول الذکر پانچ شرائط میں سے کوئی شرط مفقودہوتواس سے فعل تعجب اصلاً نہیں بن سکتا،نہ
مَااَفْعَلَہٗ ، نہ أَفْعِلْ بِہٖ اورنہ فَعُلَ۔
    اگر آخرالذکر تین شرائط میں سے کوئی شرط مفقود ہوتواس سے ان اوزان پرتو فعل تعجب نہیں بن سکتا،البتہ ایک اور طریقہ سے بنایا جاسکتاہے ۔ وہ طریقہ یہ ہے :

    اس فعل کے مصدر سے پہلے
''مَاأَشَدَّ''یا ''اَشْدِدْ''
لگائیں گے۔
    ''مَاأَشَدَّ''
کے ساتھ مصدر نکرہ اور منصوب لائیں گے ،جیسے
مَااَشَدَّ اِسْتِقَامَۃً
 (وہ کس قدراستقامت والا ہے!)

    اور
''أَشْدِدْ''
لانے کی صورت میں مصدر کے ساتھ حرف جر ''بَاء''کا اضافہ کریں گے اور آخر میں ضمیر یا اسم ظاہر مجرورآئے گا۔جیسے
اَشْدِدْ بِعَمْیِہ
(وہ کیسا اندھاہے)
اَشْدِدْ بِحُمْرَۃِ زَیْدٍ۔
 (زید کتنا سرخ ہے !)
فعل تعجب کی گردان
گردان			ترجمہ		صیغہ 

مَا أَفْعَلَہُ                کیا ہی اچھا کیا اس ایک مرد نے                         صیغہ واحد مذکر

أَفْعِلْ بِہٖ                کیا ہی اچھا کیا اس ایک مرد نے                        صیغہ واحد مذکر 

فَعُلَ                    کیا ہی اچھا کیا اس ایک مرد نے                            صیغہ واحد مذکر
                            سوالات 

    سوال نمبر ۱: فعل تعجب کی تعریف بیان کیجئے ۔

    سوال نمبر ۲:فعل تعجب کے کتنے اوزان ہیں ؟ نیزاس کے بنانے کے طریقے بیان فرمائیں۔
Flag Counter