Brailvi Books

نصاب الصرف
114 - 342
سبق نمبر 22



         (۔۔۔۔۔۔فعل تعجب کا بیان۔۔۔۔۔۔)
فعل تعجب کی تعریف:

     وہ فعل جو کسی چیز پر تعجب کے اظہار کے لیے وضع کیا گیا ہو ۔مَااَحْسَنَہ،(وہ کتنا حسین ہے!)

فعل تعجب بنانے کاطریقہ:

    ثلاثی مجرد سے فعل تعجب کے تین اوزان ہیں:
 (۱)مَا أَفْعَلَہٗ(۲) أَفْعِلْ بِہٖ(۳)فَعُلَان
کو بنانے کے الگ الگ طریقے ہیں۔

    (۱)۔۔۔۔۔۔فعل مضارع سے علامت مضارع حذف کر کے اس کی جگہ ہمزہ مفتوحہ اور اس سے پہلے ''مَا تعجبیہ''کا اضافہ کریں، عین اور لام کلمہ کوفتحہ دے کر آ خر میں ضمیر یا اسم ظاہر منصوب بڑھادیں۔ جیسے
یَفْعَلُ سے مَاأَفْعَلَہٗ۔یا مَااَفْعَلَ زَیْداً۔
     (۲)۔۔۔۔۔۔فعل مضارع سے علامت مضارع کو حذف کر کے اس کی جگہ ہمزہ مفتوحہ کا اضافہ کریں ، عین کلمہ کو کسرہ دیکر لام کلمہ کو ساکن کردیں اورآخرمیں حرف جر (بِ)کے ساتھ ضمیریااسم ظاہر مجرورلے آئیں ۔ جیسے
یَفْعَل ُسے أَفْعِلْ بِہٖ، أَفْعِلْ بِزَیْدٍ۔
     (۳)۔۔۔۔۔۔فعل مضارع سے علامت مضارع حذف کرکے فاء کلمہ کو فتحہ ، عین کلمہ کوضمہ اور لام کلمہ کو فتحہ دیدیجئے ۔ جیسے
یَفْعَل ُسے فَعُلَ۔
تنبیہ :

    (۱)۔۔۔۔۔۔خیال رہے کہ ہر فعل سے فعل تعجب نہیں بن سکتا بلکہ اس کے بھی وہی
Flag Counter