Brailvi Books

نصاب الصرف
111 - 342
سبق نمبر 21



(۔۔۔۔۔۔(۷)اسم ظرف کا بیان۔۔۔۔۔۔)
اسم ظرف کی تعریف:

     وہ اسم جو کسی کام کے و اقع ہونے کی جگہ یاوقت پر دلالت کرے ۔ جیسے مَضْرِبٌ (مارنے کی جگہ یا وقت) 

اسم ظرف بنانے کاطریقہ:

    (۱)۔۔۔۔۔۔ فعل مضارع سے علامت مضارع حذف کرکے اس کی جگہ علامتِ اسم ظرف (میم مفتوح)کا اضافہ کریں، لام کلمہ پرتنوین لگائیں ،پھراگر: 

     (ا لف)فعل مضارع مفتو ح العین ، مضموم العین یا ناقص ہو تو عین کلمہ کو فتحہ دیں گے ۔ جیسے
یَجْمَعُ سے مَجْمَعٌ، یَنْصُرُسے مَنْصَرٌ اوریَدْعُوْسےمَدْعیً۔
    (ب)فعل مضارع مکسور العین یامثال یامضاعف مکسور العین ہو تو عین کلمہ کو کسرہ دیں گے۔جیسے:
یَضْرِبُ سے مَضْرِبٌ، یَقِفُ سےمَوْقِفٌ، اوریَحِلُّ سے مَحِلٌّ۔
    بعض اہل صرف نے جوفرمایاہے کہ مضاعف سے اسم ظرف مطلقاًبروزن مَفْعَلٌ بفتح عین آتاہے ، اور دلیل یہ دی ہے کہ قرآن کریم میں لفظ''مَفَرٌّ''بفتح عین آیاہے، حالانکہ یہ باب ضَرَبَ سے ہے ''۔یہ صحیح نہیں؛ کیونکہ مَفَرٌّ اسم ظرف نہیں بلکہ مصدرہے۔ 

فائدہ:

    (۱)۔۔۔۔۔۔ثلاثی مجرد سے اسم ظرف دو وزن پر آتاہے۔(۱)
مَفْعَل ٌاور(۲) مَفْعِلٌ۔
    (۲)۔۔۔۔۔۔کبھی شئی کی کثرت پردلالت کرنے کے لیے اسم ظرف مَفْعَلَۃٌکے وزن پر
Flag Counter