| نصاب الصرف |
بھی آتاہے۔جیسےمَکْتَبَۃٌ ( کثیر کتابوں کا مرکز )مَقْبَرَۃٌ(قبرستان)مَأسَدَۃٌ(شیرو ں کا اکھاڑا)
(۳)۔۔۔۔۔۔غیر ثلاثی مجرد افعال سے اسم ظرف اسی طرح بنتاہے جس طرح ان سے اسم مفعول بنتا ہے۔
تنبیہ:
درج ذیل بارہ مقامات ایسے ہیں جہاں مضارع مضموم العین سے اسم ظرف خلاف قیاس مکسور العین بھی آتا ہے ۔مَسْجِدٌ سجدہ کرنے کی جگہ مَجْزِرٌ اونٹ ذبح کرنےکی جگہ مَشْرِقٌ آفتاب نکلنے کی جگہ مَنْحِرٌ سانس نکلنے کی جگہ مَغْرِبٌ سورج غروب ہو نے کی جگہ مَسْکِنٌ(۱) رہنے کی جگہ مَنْسِکٌ قربان گاہ مَنْبِتٌ اگنے کی جگہ مَسْقِطٌ گرنے کی جگہ مَفْرِقٌ مانگ مَطْلِعٌ سورج طلوع ہونے کی جگہ مَرْفِقٌ کہنی رکھنے کی جگہ
(۱)اسم ظرف مفتوح العین کی گردان
گردان ترجمہ صیغہ مَفْعَلٌ کرنے کی ایک جگہ یا وقت صیغہ واحداسم ظرف مَفْعَلانِ کرنے کی دو جگہیں یاوقت صیغہ تثنیہ اسم ظرف مَفَاعِلُ کرنے کی بہت سی جگہیں یا وقت صیغہ جمع اسم ظرف مُفَیْعِلٌ تھوڑا کرنے کی ایک جگہ یا وقت صیغہ واحدمصغر اسم ظرف
(۱)……اس باب سے اسم ظرف مفتوح العین "مَسکَنٌ"بھی آتا ہے۔