حروف صحیحہ اور حروف علت کے اعتبار سے کلمہ کی سات قسمیں شمار کی جاتی ہیں جنہیں '' ہفت اقسام''کہتے ہیں وہ یہ ہیں :
(۱)صحیح (۲)مہموز (۳)مضاعف (۴)مثال (۵)اجوف (۶)ناقص (۷)لفیف۔
فائدہ:
الف، واؤ اوریاء کو''حروف علت''اوران کے علاوہ باقی تمام حروف تہجی کو ''حروف صحیحہ ''کہتے ہیں۔
(۱)۔۔۔۔۔۔صحیح:
وہ کلمہ جس کاکوئی حرف اصلی نہ حرفِ علت ہو نہ ہمزہ ہو اور نہ اس میں ایک جنس کے دو حروف ہوں۔ جیسے نَصْرٌ (مدد کرنا )کِتَابٌ(کتا ب)
(۲) ۔۔۔۔۔۔مہموز:
وہ کلمہ جس کا کوئی حرفِ اصلی ہمزہ ہو ۔
تنبیہ:
اگرہمزہ فاء کلمہ میں ہو تواُسے''مَھْمُوْزُالْفَاء''،عین کلمہ میں ہو تو''مَھْمُوْزُ الْعَیْن''اور لام کلمہ میں ہو تو اُسے''مَھْمُوْزُاللَّام''کہتے ہیں ۔جیسے:أَکْلٌ(کھانا )رَأْسٌ (سر )قَرَءَ(اس نے پڑھا)۔
(۳)۔۔۔۔۔۔مضاعف: