Brailvi Books

نصاب الصرف
108 - 342
جیسے
مِضْرَبٌ سےمِضْرَابٌ
 (مارنے کا ایک بڑا آلہ ) 

فائدہ:

    (۱)۔۔۔۔۔۔اسم آلہ بنانے کے طریقوں سے ظاہر ہواکہ یہ تین اوزان پرآتاہے۔
    (۱)مِفْعَلٌ، (۲)مِفْعَلَۃٌ، اور(۳)مِفْعَالٌ۔
    (۲)۔۔۔۔۔۔لیکن کبھی اسم آلہ فَاعَلٌ کے وزن پر بھی آتاہے جیسے خَاتَمٌ (مہرلگانے کا آلہ) قَالَبٌ(ڈھالنے کا آلہ(سانچہ، ڈائی))

تنبیہ:

    (۱) ۔۔۔۔۔۔مذکورہ بالا طریقہ کے مطابق ثلاثی مجرد افعال سے اسم آلہ بنایاجاسکتاہے ۔

    (۲) ۔۔۔۔۔۔اگر غیرثلاثی مجرد فعل (ثلاثی مزیدفیہ، رباعی مجردومزیدفیہ)سے اسم آلہ کا معنی لینا مقصود ہو تواس فعل کے مصدر کو الف لام کے ساتھ مرفوع لاکراس سے پہلے ''مَا بِہٖ'' کا اضافہ کریں گے ۔ جیسے
مَابِہِ الْاِسْتِنْصَارُ
 (مدد طلب کرنے کا آلہ )

    (۳)۔۔۔۔۔۔اسم آلہ میں بھی تذکیرو تانیث کاکوئی فرق نہیں ہوتا۔
Flag Counter