Brailvi Books

نصاب الصرف
107 - 342
سبق نمبر 20



      (۔۔۔۔۔۔(۶)اسم آلہ کا بیان۔۔۔۔۔۔)
اسم آلہ کی تعریف:

     وہ اسم جو اس شے پر دلالت کرے جس کے ذریعے فعل واقع ہو ۔ جیسے مِفْعَلٌ (کرنے کا ایک آلہ )

اسم آلہ کی تین اقسام ہیں:

    (۱)۔۔۔۔۔۔ اسم آلہ صغرٰی : وہ جو کام کرنے کے چھوٹے آلے پر دلالت کرے۔ 

    (۲)۔۔۔۔۔۔ اسم آلہ وسطیٰ : وہ جو کام کرنے کے درمیانے آلے پر دلالت کرے۔

    (۳)۔۔۔۔۔۔ اسم آلہ کبریٰ: وہ جو کام کرنے کے بڑے آلے پر دلالت کرے۔

(۱)اسم آلہ صغرٰی بنانے کاطریقہ: 

     فعل مضارع سے علامت مضارع حذف کر کے اس کی جگہ علامتِ اسم آ لہ(میم مکسور)کا اضافہ کریں ، عین کلمہ کو فتحہ دیں اور آخر میں تنوین لگادیں ۔جیسے
یَضْرِبُ سے مِضْرَبٌ
(مارنے کا ایک چھوٹاآلہ)

(۲)اسم آلہ وسطیٰ بنانے کاطریقہ:

    اسم آلہ صغرٰی کے آخر میں فتحہ دیکر گول تاء(ۃ)بڑھادیں ۔ جیسے
مِضْرَبٌ سے مِضْرَبَۃٌ
 (مارنے کا ایک درمیانہ آلہ)

(۳)اسم آلہ کبرٰی بنانے کا طریقہ:

    اسم آلہ صغریٰ کے لام کلمہ سے قبل علامت اسم آلہ کبرٰی (الف)کااضافہ کریں ۔
Flag Counter