وغیرہما سے اسم تفضیل نہیں بن سکتا۔
(۳)۔۔۔۔۔۔ مثبت ہو ، جیسے مذکورمثال، لہٰذا فعل منفی مثلاً لاَیَضْرِبُ وغیرہ سے اسم تفضیل نہیں بن سکتا۔
(۴)۔۔۔۔۔۔معروف ہو۔جیسے مذکورمثال، لہٰذا فعل مجہول مثلاً یُضْرَبُ وغیرہ سے اسم تفضیل نہیں بن سکتا۔
(۵)۔۔۔۔۔۔اس فعل کامعنی قابل فرق ہو۔یعنی اس میں کمی وزیادتی ہو سکتی ہو۔جیسے مذکور مثال ، لہٰذا وہ فعل جوقابل فرق نہ ہو، جیسے
وغیرہمااس سے اسم تفضیل نہیں بن سکتا۔
(۶)۔۔۔۔۔۔ثلاثی مجردہو۔ جیسے مذکورمثال، لہٰذا ثلاثی مزید فیہ اور رباعی مجرد و مزید فیہ افعال مثلاً
یُکْرِمُ، یُدَحْرِجُ، یَتَدَحْرَجُ
وغیرھا سے اسم تفضیل اَفْعَل ُکے وزن پرنہیں بن سکتا۔
(۷)۔۔۔۔۔۔ اس فعل میں رنگ یاظاہری عیب کے معانی نہ پائے جائیں۔جیسے مذکور مثال لہٰذا وہ فعل جس میں اس طرح کے معانی پائے جائیں مثلاً
وغیرہمااس سے اسم تفضیل اَفْعَلُ کے وزن پر نہیں بن سکتا۔
(۸)۔۔۔۔۔۔اس فعل سے صفت مشبہ کاصیغہ
کے وزن پر نہ آتاہو۔جیسے مذکور مثال، لہٰذا وہ فعل جس سے مذکورہ اوزان پر صفت مشبہ کا صیغہ آتا ہو مثلاً
وغیرہمااس سے اسم تفضیل اَفْعَلُ کے وزن پر نہیں بن سکتا۔