| نصاب الصرف |
اسم تفضیل کی تعریف:
وہ اسم مشتق جو اس ذات پر دلالت کرے جس میں کسی کے مقابلے میں مصدری معنی کی زیادتی ہو ۔ جیسےبَکْرٌ أَکْبَرُ مِنْ زَیْدٍ
(بکر زیدسے بڑا ہے)میں''أَکْبَرُ '' ۔
نوٹ:
اسم تفضیل کی دو قسمیں ہیں:(۱) اسم تفضیل مذکر (۲) اسم تفضیل مؤنث، ان دونوں کے بنانے کے الگ الگ طریقے ہیں ۔
اسم تفضیل مذکر بنانے کاطریقہ:
فعل مضارع معروف سے علامت مضارع کو حذف کرکے اس کی جگہ ہمزہ مفتوحہ کااضافہ کریں اور عین کلمہ کو فتحہ دیں ۔ جیسےیَفْعَلُ سے أَفْعَلُ۔
اسم تفضیل مؤنث بنانے کاطریقہ:
فعل مضارع سے علامت مضارع کو حذف کریں، فاء کلمہ کو ضمہ دیں اورعین کلمہ کو ساکن کرکے آخر میں علامت تانیث (الف مقصورہ)بڑھادیں ۔ جیسےیَفْعَلُ سے فُعْلٰی۔
تنبیہ:
خیال رہے کہ ہر فعل سے اسم تفضیل نہیں بنتابلکہ اس کے لیے چند شرائط ہیں۔ یہ شرائط جس فعل میں پائے جائیں صرف اسی سے اسم تفضیل بن سکتا ہے۔