| نصاب الصرف |
فائدہ:
اگر کسی فعل میں اول الذکر پانچ شرائط میں سے کوئی شرط مفقودہوتواس سے اسم تفضیل اصلاً نہیں بن سکتا،نہ اَفْعَلُ کے وزن پر اور نہ کسی اور طرح ۔
اگر آخرالذکر تین شرائط میں سے کوئی شرط مفقود ہوتواس سے اَفْعَل ُکے وزن پرتو اسم تفضیل نہیں بن سکتا،البتہ ایک اور طریقہ سے بنایا جاسکتاہے ۔ وہ طریقہ یہ ہے :
اس فعل کے مصدر کو منصو ب ذکر کرکے اس سے پہلے لفظأَشَدُّ، أَزْیَدُ یاأَکْبَرُ
وغیرہا ذکر کرتے ہیں ۔ جیسے
أَشَدُّ حُمْرَۃً
(دوسرے کی نسبت زیادہ سرخ )
اَزْیَدُ صَمًّا
(دوسروں کی نسبت زیادہ بہرا)
اَکْبَرُ اِکْرَامًا
(دوسروں کی نسبت زیادہ تعظیم کرنے والا)
اسم تفضیل کی گردان
Nisaab-Us-Saraf 102.gif
سوالات
سوال نمبر ۱:۔اسم تفضیل کی تعریف بیان کیجئے ۔
سوال نمبر۲ :۔اسم تفضیل کی اقسام اور ان کے بنانے کے طریقے بیان فرمائیں۔
سوال نمبر ۳:۔اسم تفضیل بنانے کے شرائط بیان کریں۔
سوال نمبر ۴:۔بتائیں جس فعل میں اسم تفضیل بنانے کی کوئی شرط مفقودہو اس سے اسم تفضیل بن سکتا ہے یانہیں ؟اگر بن سکتا ہے تو کس طرح؟
تنبیہ:
ضَرْبٌ مصدر سے مذکورہ بالا وزن پر اسم تفضیل کی گردان مع ترجمہ وصیغہ اپنی کاپی پر خوش خط تحریر فرمائیں۔