Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
98 - 133
سانپ، بچھو گھوم پھر رہے ہیں اور انہیں ڈس رہے ہیں ،میں ان پررحم کی وجہ سے رو پڑوں گااورتیسری مرتبہ عرش کے نیچے آکر سجدہ کروں گا۔

    اللہ عزوجل فرمائے گا:''یہ نافرمان، والدین کی رضامندی کے بغیر جہنم سے نہیں نکل سکتے۔'' تو میں عرض کروں گا:''اے میرے رب عزوجل !ان کے والدین کہاں ہیں؟'' اللہ عزوجل فرمائے گا:''وہ جنت میں اپنے ٹھکانوں میں ہیں ،ان میں سے بعض تو مقامِ اَعراف( جوجنت وجہنم کے درمیان ایک مقام ہے)میں ، بعض جنت الماویٰ میں اور دوسرے بعض اس کے علاوہ دوسری جگہوں میں ہیں ۔''میں عرض کروں گا: ''اے میرے مالک و مولیٰ عزوجل !مجھے ان کے جنتی والدین کی پہچان عطافرما۔''تو اللہ عزوجل مجھے ان کی پہچان عطافرمائے گا،میں ان کے پاس جاکر ان سے کہوں گا: ''کاش!تم اپنی اولاد کو دیکھتے، ان پر عذاب کے فرشتے مقرر کئے گئے ہیں جو ان کو عذاب دے رہے ہیں، مجھے ان کے رونے اور چیخنے نے غم میں مبتلاکردیا ہے ۔''تو والدین ان تکالیف کویاد کریں گے جو دنیا میں ان کی اولاد کی طرف سے انہیں پہنچی ہوں گی، ایک کی ماں کہے گی : '' یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم !آپ اس کو عذاب ہی میں رہنے دیں کیونکہ ا س نے میری توہین کی ،مجھے گالی دی ، میرادل دکھایا،اور اس کے پاس مال ودولت کی کمی نہ تھی مگر میں رات بھوکی گزارتی، میرے پاس تن ڈھانپنے کے بھی کپڑے نہ تھے اور اس کی بیوی عمدہ اور مہنگے کپڑے پہنتی تھی ۔''

    ایک اور عرض کریگا:''آپ اُسے عذاب ہی میں رہنے دیں کیونکہ میں جب کبھی اُس کو اچھی بات کی تلقین کرتاتھاتو وہ مجھے مارتاتھااور مجھے اپنے گھر سے