ترجمہ کنزالایمان:اے ایمان والو اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤجس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اُس پرسخت کرّے(طاقتور)فرشتے مقرر ہیں جو اللہ کاحکم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکم ہو وہی کرتے ہیں ۔ ( پ28،تحریم: 6)
(اس آیتِ کریمہ میں )اللہ عزوجل نے انسان کو حکم دیاہے کہ وہ اپنے آپ کو (جہنم کی) آگ سے بچائے اور اپنے گھر والوں کو بھی اسی طرح اس سے بچائے جس طرح اپنے آپ کوبچاتا ہے ۔''
(۱۸)۔۔۔۔۔۔ سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب و سینہ ،با عثِ نُزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عالیشان ہے :''بروزِقیامت ہر حاکم سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا،مرد اپنے گھر والوں پر حاکم ہے اُس سے اُن کے متعلق پوچھاجائے گااور عورت اپنے شوہر کے مال میں حاکم ہے اس سے اس کے متعلق باز پُرس ہوگی ۔''
(۱۹)۔۔۔۔۔۔نبئ کریم،رء ُوف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كافرمان ہے:''مرد اپنے رب عزوجل سے اس حال میں ملے گاکہ اس کاکوئی گناہ اس سے بڑھ کر نہ ہوگاکہ وہ(دنیا