Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
84 - 133
 (۱۱)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ خوشبودار ہے:''تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل کے ساتھ اچھاسلوک کرتاہے اور مَیں تم سب سے زیادہ اپنے گھروالوں سے اچھاسلوک کرنے والاہوں اور عورتوں کی عزت صرف کریم شخص ہی کرتاہے اور اُن کی اہانت وتوہین صرف کمینہ وبدبخت ہی کرتا ہے۔''

(۱۲)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عالیشان ہے: '' مرد سے سب سے پہلے نمازکاسوال ہوگاپھر اس کی عورتوں، غلاموں اورلونڈیوں کے متعلق سوال ہو گا،تو اگر زندگی میں ان کے ساتھ حسنِ سلوک اور احسان کیاہوگا تو اللہ تبارک وتعالیٰ بھی اس پر احسان فرمائے گااورعورت سے سب سے پہلے اس کی نماز کے متعلق پوچھاجائے گاپھر اس سے اس کے شوہر اور پڑ وسیوں کے حقوق کے متعلق باز پُرس کی جائے گی ۔''

(۱۳)۔۔۔۔۔۔مروی ہے کہ ایک شخص نے سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دوعالَم کے مالک و مختار باِذنِ پروردگار عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی:''یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ! مجھ میں بد خُلقی کی صفت ہے مَیں اپنی زوجہ اور گھر والوں کو زبان سے ایذاء دیتاہوں ۔'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:''اپنے گھروالوں کو ایذاء دینے والے کاکوئی عذر اللہ عزوجل قبول نہیں فرمائے گااورنہ ہی اس کی کوئی نیکی قبول کی جائے گی اگرچہ اس نے ہمیشہ روزے رکھے ہوں اور بہت زیادہ غلام اورباندیاں آزاد کی ہوں اور وہ شخص سب سے پہلے جہنم میں داخل ہوگا۔اسی طرح جب عورت اپنے شوہر کو ایذایعنی تکلیف دیتی ہے تو