| نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں |
بھی عذابِ عظیم تیار کر رکھاہے۔''(پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی)
(3) وَمَنۡ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُہٗ جَہَنَّمُ خَالِدًا فِیۡہَا وَغَضِبَ اللہُ عَلَیۡہِ وَلَعَنَہٗ وَاَعَدَّ لَہٗ عَذَابًا عَظِیۡمًا ﴿۹۳﴾
(پ ۵،النساء:۹۳)
ترجمہ کنزالایمان: اور جو کوئی مسلمان کوجان بوجھ کر قتل کرے تو اس کابدلہ جہنم ہے کہ مدتوں اس میں رہے اور اللہ نے اس پر غضب کیااور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے تیار رکھابڑاعذاب ۔ سوائے اس کے جو توبہ کرلے ۔ (۴)اورارشاد فرماتاہے :
وَالَّذِیۡنَ لَا یَدْعُوۡنَ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوۡنَ النَّفْسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللہُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوۡنَ وَ مَنۡ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَامًا ﴿ۙ68﴾
(پ ۱۹،الفرقان:۶۸)
تر جمہ کنزالایمان:اوروہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی ناحق نہیں مارتے اور بد کاری نہیں کرتے اور جویہ کام کرے وہ سزاپائے گا۔ (۵)مزیدارشاد فرماتاہے :
اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صٰلِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللہُ سَیِّاٰتِہِمْ حَسَنٰتٍؕ وَکَانَ اللہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۷۰﴾
(پ ۱۹،الفرقان:۷۰)
ترجمہ کنزالایمان:مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھاکام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گااور اللہ بخشنے والامہربان ۔