Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
68 - 133
ہیں کہ ہم اپنے والدین کے بغیر جنت میں نہیں جائیں گے۔تواللہ عزوجل فرمائے گا: ''ان سب کو ان کے والدین کے ساتھ جنت میں داخل ہونے دو ۔''چنانچہ سب بچے اپنے اپنے والدین کا ہاتھ پکڑکر جنت میں داخل ہوجائیں گے ۔''

    خوشخبری ہے صبرکرنے والوں کے لئے اورخرابی ہے بے صبری کرنے والوں کے لئے کہ وہ کیسے اپنی بے صبری اور کم ہمتی سے اَجروثواب کوکھودیتے ہیں ۔ اللہ عزوجل ہمیں اور آپ سب کو اپنی رضاوالے کاموں کی توفیق عطافرمائے اور ہمیں اور آپ سب کو اپنے فیصلوں پر غم وغصہ سے بچائے اورہم سب کو اپنے فضل واحسان سے اپنامحب بنائے۔

(قرآن پاک میں ہے:)
 رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنۡفُسَنَا ٜ وَ اِنۡ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیۡنَ ﴿۲۳﴾
( پ ۸،الاعراف :۲۳)
ترجمہ کنزالایمان :اے رب ہمارے ہم نے اپناآپ برُاکیاتو اگر تُو ہمیں نہ بخشے اور ہم پررحم نہ کرے تو ہم ضرور نقصان والوں میں ہوئے ۔
Flag Counter