Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
69 - 133
ساتواں باب: زکوٰۃ ادا نہ کرنے والے کی سزا
 (۱)اللہ عزوجل ارشادفرماتاہے:
وَاَقِیْمُواالصَّلٰوۃَ وَاٰتُواالزَّکوٰۃَ
 (پ ۱:البقرۃ:۴۳)
ترجمہ کنزالایمان :اور نماز قائم رکھواور زکوٰۃ دو۔
(2)  الَّذِیۡنَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنۡفِقُوۡنَ ؕ﴿۳﴾ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُؤْمِنُوۡنَ حَقًّا ؕ لَہُمْ دَرَجٰتٌ عِنۡدَ رَبِّہِمْ وَمَغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ کَرِیۡمٌ ۚ﴿۴﴾
( پ ۹،الانفال:۳،۴)
ترجمہ کنزالایمان:وہ جونماز قائم رکھیں اور ہمارے دیئے سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کریں یہی سچے مسلمان ہیں ان کے لئے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور بخشش ہے اور عزت کی روزی ۔
زکوٰۃ ادا نہ کرنے والے کی مذمت پر احادیث مبارکہ:
(۱)۔۔۔۔۔۔سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ ،با عثِ نُزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عبرت نشان ہے: ''مسلمان جب مالک نصاب ہوجائے اور سونے کانصاب بیس 20 مثقال (یعنی ساڑھے سات تولہ )ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ نصف مثقال(یعنی اڑھائی فیصد) زکوٰۃ اداکرے اورجو چاند ی کے دو سو د ر ہم کامالک ہوجائے تو اس پر اس کی زکوٰۃ واجب ہے جبکہ وہ اس کے قبضے میں ایک سال سے ہوں اوراس پر سال گزر جائے تو اس میں زکوٰۃ واجب ہے اور اگر وہ اس مال کی زکوٰۃ ادانہیں کرتا تو(قیامت کے دن) سارا مال آگ کی سلاخیں بن جائے گا۔''چنانچہ،
Flag Counter