Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
66 - 133
اَجر اس (وضویاغسل کرنے والے ) کے لئے ہوگااور جس نے لوگوں کے تکلیف دینے پر صبر کیااللہ تبارک و تعالیٰ اس سے جہنم اور اس کے دھوئیں کی تکلیف کو روک دے گااور جہنم کا ایک دروازہ ''بَابُ التَّشَفِّیْ''ہے اس میں وہی داخل ہوگا جس نے اپنے غصے پر قابونہ پایااور جس نے اپناغصہ دبایااوراپنا حق اللہ عزوجل کی رضا کے لئے چھوڑ دیاجب وہ پُل صراط پرسے گزرے گاتواللہ عزوجل اس پر وہ دروازہ بند کر دے گااور اللہ عزوجل اسے اَذیّت دینے والے کی نیکیاں اِس کے نامهٔ اعمال میں منتقل فرمادے گااور اِس کے گناہ اُس کے نامهٔ اعمال میں منتقل کر دے گااور اللہ عزوجل کیاہی اچھافیصلہ فرمانے والاہے ۔

    اور جس نے اپنے چھوٹے بچوں کے مرجانے پر صبر کیااور رضا ئے الٰہی عزوجل کے لئے
اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ،لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ  ؕ
(یعنی ہم اللہ کے مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پھرنا ،کوئی طاقت ہے نہ قوت مگر اللہ کی مدد سے جو سب سے بلند عظمت والا ہے ۔)کہا،ملائکہ اس کے لئے استغفار کرتے ہیں اور اللہ عزوجل اس سے راضی ہو جاتا ہے اور اس چھوٹے بچے کوحوض پر اس کے باپ کے لئے ذخیرۃً محفوظ فرمادیتا ہے جو اسے قیامت کے بڑی پیاس والے دن حوض سے سیراب کریگا۔''

(۱۹)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کافرمانِ عالیشان ہے: ''قیامت کے دن لوگ قبروں سے بھوکے پیاسے اُٹھیں گے توجس شخص نے گرمی کے دنوں میں نفلی روزے رکھے ہوں گے اللہ عزوجل اس کے لئے جنت کے کھانے اور جنتی مشروبات بھیجے گا،اس کاروزہ آئے گااور حوض سے لوگوں کو ہٹاتے ہوئے جام بھربھرکر اسے خوب سیراب کریگااور جس شخص کابچہ نابالغی کی حالت میں فوت ہوگیااوراُس نے اِس پر صبر
Flag Counter