Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
64 - 133
، تو صبر کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔''

    صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی:''یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم! کون سی چیز میزان کو بھاری کردے گی؟''آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''صبراورجس کاصبرجتنازیادہ ہوگااس کے لئے پُل صراط اتناہی چوڑا ہو گا۔''

(۱۶)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے : '' ہر انسان پُل صراط کو بال سے زیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز نہ پائے گااور ہلاک ہونے والے ہی پُل صراط کو اس حالت میں پائيں گے یقیناًلوگ پُل صراط کو اپنے اعمال کے مطابق پائیں گے مصائب پرصبراور عبادات پراستقامت کے مطابق کسی کے لئے تو وہ جزیرے کی چوڑائی کے برابر ہوگا،کسی کے لئے ایک ہاتھ کے برابر اور کسی کے لئے چار انگل کے برابر ہوگاجبکہ کسی کے لئے بال سے زیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہوگااوریہ اسی کے لئے ہوگاجس نے صبر کواختیار نہ کیاہوگا،جس میں صبر نہیں اس کاکوئی دین نہیں۔''

(۱۷)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ ذیشان ہے:جب کوئی بچہ فوت ہوجاتاہے اور ملائکہ اس کی روح کو لے کر (آسمان کی طرف )بلند ہوتے ہیں تو الله عزوجل سب کچھ جاننے کے باوجوداِسْتِفْسَار فرماتاہے:''اے میرے فرشتو!جب تم نے میری بندی سے اس کابچہ، اس کے دل کاٹکڑالیاتو میری بندی کوکیساپایا؟''فرشتے عرض کرتے ہیں :''اے ہمارے رب عزوجل! وہ تیری آزمائش پر راضی اور تیری نعمتوں کاشکر اداکررہی تھی۔''تواللہ تبارک وتعالیٰ فرماتاہے :''میری بندی